مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
ہر دو اذانوں (یعنی اذان اور تکبیر) کے مابین (درمیان) نماز ہے۔
سیدنا عبداللہ بن مغفل المزنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر دو اذانوں کے مابین نماز ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ تیسری بار فرمایا جو چاہے پڑھ لے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 371]