مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
رات میں ایک گھڑی ایسی ہے جس میں دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: رات میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس وقت جو مسلمان آدمی اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی بھلائی مانگے، اللہ تعالیٰ اس کو عطا کرتا ہے اور یہ (گھڑی) ہر رات میں ہوتی ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 388]