🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سر منڈوانے اور (بال) کتروانے کے بیان میں۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بال کتروانے والوں کو بھی؟ پھر فرمایا کہ اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کتروانے والوں کو بھی (یعنی ان کی مغفرت کی بھی دعا کیجئے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔ پھر لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کتروانے والوں کی (مغفرت کی بھی دعا کیجئے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کتروانے والوں کی (بھی مغفرت فرما)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 729]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں