مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حج قران کرنے والے کو حج اور عمرہ (دونوں) کے لئے ایک ہی طواف کافی ہے۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ (مقام) سرف میں حائضہ ہو گئیں اور عرفہ میں پاک ہوئیں (یعنی وقوف کے لئے غسل کیا) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں صفا اور مروہ کا طواف، حج اور عمرہ دونوں کیلئے کافی ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 745]