🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

انصار کے گھروں میں بھلائی ہونے کا بیان۔
سیدنا ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار میں بہتر گھر بنی نجار کا ہے، پھر بنی عبداشہل کا پھر بنی حارث بن خزرج کا، پھر بنی ساعدہ کا اور انصار کے ہر گھر میں بہتری ہے۔ ابوسلمہ نے کہا کہ سیدنا ابواسید نے کہا کہ کیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تہمت کرتا ہوں؟ اگر میں جھوٹا ہوتا تو پہلے اپنی قوم بنی ساعدہ کا نام لیتا۔ یہ خبر سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو انہیں رنج ہوا اور وہ کہنے لگے کہ ہم پیچھے چھوڑ دیئے گئے ہم چاروں کے آخر میں ہوئے، میرے گدھے پر زین کسو کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤں گا۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کے بھتیجے نے ان سے کہا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان کی بات کا رد کرنے جاتے ہو حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوب جانتے ہیں؟ کیا تمہیں یہ کافی نہیں ہے کہ چار میں سے چوتھے تم ہو؟ یہ سن کر سیدنا سعد لوٹے اور فرمایا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم خوب جانتے ہیں اور گدھے سے زین کو کھول ڈالنے کا حکم دیا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1728]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں