مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
نرمی کے بارے میں۔
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص نرمی سے محروم ہے، وہ بھلائی سے محروم ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1783]
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اسے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نرمی کسی چیز میں نہیں آتی مگر اس کو مزین کر دیتی ہے اور کسی چیز سے دور نہیں کی جاتی مگر اس کو عیب دار کر دیتی ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1784]