مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جو تکلیف اور رنج مومن کو پہنچتا ہے اس کے ثواب کا بیان۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے سے بغض مت رکھو، ایک دوسرے سے حسد مت رکھو اور ایک دوسرے سے دشمنی مت رکھو اور اللہ کے بندو بھائیوں کی طرح رہو۔ اور کسی مسلمان کو حلال نہیں ہے کہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ تک (بغض کی وجہ سے) بولنا چھوڑ دے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1800]