مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
بری قضاء اور بدبختی سے پناہ مانگنے کے بیان میں۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بری قضاء (بری تقدیر)، اور بدبختی میں پڑنے سے، دشمنوں کے خوش ہونے اور آزمائش کی سختی سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ عمرو نے یہ بھی کہا کہ سفیان (راوی حدیث) نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ ان چار چیزوں میں سے ایک چیز میں نے اس حدیث میں زیادہ کر دی۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1912]