مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ ہرج (قتل) بہت ہو گا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ ہرج بہت ہو گا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہرج کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قتل، قتل (یعنی خون بہت ہوں گے)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2009]