🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

قرآن کی تلاوت کرتے وقت آواز کو خوبصورت بنانا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اسے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ اس طرح کسی چیز کو نہیں سنتا جس طرح خوش آواز نبی کی آواز سنتا ہے جو بلند ترنم سے قرآن پڑھتا ہو۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2111]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ابوبردہ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم مجھے دیکھتے جب میں کل رات تمہاری قرآت سن رہا تھا (تو بہت خوش ہوتے)۔ بیشک تمہیں آل داؤد کی آوازوں میں سے ایک آواز دی گئی ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2112]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں