🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اللہ تعالیٰ کے فرمان ((ولا تقولوا ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ النساء)۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مسلمانوں کے کچھ لوگوں نے ایک شخص کو تھوڑی بکریوں میں دیکھا۔ وہ بولا کہ السلام علیکم۔ مسلمانوں نے اس کو پکڑا اور قتل کر کے وہ بکریاں لے لیں۔ تب یہ آیت اتری کہ مت کہو اس کو جو تمہیں سلام کرے کہ تو مسلمان نہیں ہے (بلکہ اپنی جان بچانے کے لئے سلام کرتا ہے) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس آیت میں ((سلام)) پڑھا ہے اور بعض نے ((سلم)) پڑھا ہے (تو معنی یہ ہوں گے جو تم سے صلح سے پیش آئے)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2133]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں