الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب التهجد و التطوع تہجد اور نفل نماز کے احکام و مسائل رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآنی آیات بھول جانا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات تہجد پڑھتے رہے۔ جب صبح ہوئی تو فرمایا: ”اللہ فلاں شخص پر رحم فرمائے، کتنی ہی آیات اس نے مجھے یاد کرا دیں جو مجھے بھلا دی گئی تھیں۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الصلاة، باب رفع الصوت بالقراء فى صلاة الليل، رقم: 3970، 1331. قال الالباني: صحيح»
|