🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

محرم کا نکاح کرنے یا کروانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 337
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا وُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ نَکَحَ مَیْمُوْنَةَ، وَهُوَ حَرَامٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا جبکہ آپ حالت احرام میں تھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 337]
تخریج الحدیث: «بخاري، ابواب الاحصار، باب تزويج المحرم، رقم: 1837 . مسلم، كتاب النكا ح، باب تحريم نكا ح المحرم الخ . سنن ابوداود، رقم: 1844 . سنن ترمذي، رقم: 842 . سنن نسائي، رقم: 3272 . سنن ابن ماجه، رقم: 1965 . مسند احمد: 221/1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 338
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا وُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ نَکَحَ مَیْمُوْنَةَ، وَهُوَ حَرَامٌ اِحْتَجَمَ وَاسْتَعَطَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا جبکہ آپ محرم تھے۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں) پچھنے لگوائے اور ناک میں دوا ڈالی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 338]
تخریج الحدیث: «السابق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 339
اَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِیْرٍ، حَدَّثَنِیْ اَبِیْ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ اِسْحَاقَ یُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِاللّٰهِ بْنِ اَبِیْ نُجَیْحٍ وَاَبَانَ بْنِ صَالِحٍ، اَنَّ مُجَاهِدًا حَدَّثَهُمْ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَرَامٌ، یَعْنِی مَیْمُوْنَةَ، وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ، وَسَعِیْدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ یُنْکَرَانِ ذٰلِکَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان یعنی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالت احرام میں تھے، ابن عمر رضی اللہ عنہما اور سعید بن مسیب رحمہ اللہ اس کا انکار کرتے تھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 339]
تخریج الحدیث: «السابق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 340
اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا اَیُّوْبُ، عَنْ عِکْرَمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَیْمُوْنَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَبَنیٰ بِهَا بِسَرَفٍ، وَهُوَ حَلَالٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی جبکہ آپ حالت احرام میں تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام سرف پر ان سے تعلق قائم کیا جبکہ آپ حالت احرام میں نہیں تھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 340]
تخریج الحدیث: «السابق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں