🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

نماز تہجد اور محرم کے روزوں کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 410
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَرْفَعُهُ أَنَّهُ سُئِلَ: أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ بَعْدَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ؟ وَأيُّ الصَّيَامِ أَفْضَلُ بَعْدَ صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ؟ فَقَالَ: ( (أَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ، وَأَفْضَلُ الصَّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: فرض نماز کے بعد کون سی نماز افضل ہے؟ ماہ رمضان کے روزے کے بعد کون سا روزہ افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرض نماز کے بعد آدمی کا رات کے آخری تہائی حصے میں نماز پڑھنا اور ماہ رمضان کے بعد افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 410]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الصيام، باب فضل صوم المحرم، رقم: 1163 . سنن ابوداود، كتاب الصيام، باب فى صول المحرم، رقم: 2429 . سنن ترمذي، رقم: 438 . سنن ابن ماجه، رقم: 1742 . مسند احمد: 302/2 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 411
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُمَيْدِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (أَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ صَلَاةُ اللَّيْلِ، وَأَفْضَلُ الصَّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرض نماز کے بعد افضل نماز، نماز تہجد ہے اور ماہ رمضان کے روزے کے بعد افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 411]
تخریج الحدیث: «السابق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں