مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اگر عورت اپنے خاوند سے پہلے مسلمان ہوجائے تو وہ آپس میں تعلقات قائم نہیں کرسکتے
حدیث نمبر: 650
اَخْبَرَنَا یَزِیْدُ بْنُ هَارُوْنَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ اِسْحَاقَ، عَنْ دَاوٗدَ بْنِ الْحُصَیْنِ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابِنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ رَدَّ ابْنَتَهٗ زَیْنَبَ عَلَی اَبِی الْعَاصِ بْنِ الرَّبِیْعِ زَوْجِهَا بَعْدَ سَنَتَیْنِ بِالنِّکَاحِ الْاَوَّلِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی زینب رضی اللہ عنہا کو ان کے شوہر ابوالعاص بن الربیع رضی اللہ عنہ کے پاس نکاح اول کے ساتھ دو سال بعد لوٹایا تھا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 650]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب النكا ح، باب ماجاء فى الزوجين المشركين بسلم الحدهما، رقم: 1143 . سنن ابن ماجه، كتاب النكا ح، باب الزوجين يسلم احدهما قبل الآخر، رقم: 2009 . مسند احمد: 217/1 .»
حدیث نمبر: 651
اَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ وَاضِحٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ اِسْحَاقَ، بِهَذَا الْاِسْنَادِ مِثْلَهٗ، وَزَادَ قَالَ: وَلَمْ یُحْدِثْ شَیْئًا، وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَدْ ضَمَّهَا اِلَیْهِ قَبْلَ ذٰلِكَ.
محمد بن اسحاق نے اس اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے، اور یہ اضافہ نقل کیا، فرمایا: کوئی نیا کام نہ کیا، (یعنی نیا نکاح نہ نیا حق مہر وغیرہ) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پہلے انہیں اپنے ہاں رکھ لیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 651]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»