الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الديات حدود اور دیتوں کا بیان غلام کے قتل کی دیت کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب (اگر قتل کر دیا جائے تو اس) کی اس قدر آزاد کی دیت دی جائے گی جس قدر ان نے مکاتبت ادا کی ہو گی، اور وہ جس قدر غلام ہو گا اس قدر اس کی غلام کی دیت دی جائے گی۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الديات، باب فى دبة المكا تب، رقم: 4581. قال الشيخ الالباني: صحيح. مسند احمد: 363/1. سنن نسائي، رقم: 4810.»
یحییٰ بن کثیر نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور مروان بن الحکم سے اسی مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن كبريٰ بيهقي: 326/10.»
عکرمہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب القسامة، باب دية المكا تب، رقم: 4810. قال الشيخ الالباني: صحيح. مسند احمد: 292/1.»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکاتب کی دیت کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ اگر وہ قتل ہو جائے تو اس نے جس قدر اپنی مکاتبت ادا کی ہو گی، اس کی اس قدر آزاد کی ہو گی، اور اس سے جو باقی ہو گی وہ مملوک کی دیت ہو گی۔
تخریج الحدیث: «انظر: 975.»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب کی (اگر وہ قتل ہو جائے) اسی قدر دیت ادا ہو گی جس قدر اس نے مکا تبت ادا کی ہو گی۔“
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب القسامة، باب دية المكا تب، رقم: 4811. قال الشيخ الالباني: صحيح»
عکرمہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اسی مثل روایت کیا، لیکن اسے مرفوع روایت نہیں کیا۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله.»
|