الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الجنة و النار و صفتهما جنت اور جہنم کے خصائل جنت کی نعمتوں کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنت میں داخل ہو گا، وہ ہمیشہ نعمتوں میں خوشحال رہے گا کبھی خستہ حال نہ ہو گا، اس کا لباس پرانا ہو گا نہ اس کی جوانی ختم ہو گی، اور جنت میں وہ کچھ ہے جسے کسی آنکھ نے نہ دیکھا ہے، نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ ہی کسی انسان کے خیال نے اس کا احاطہ کیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الجنة وصفة، باب فى دوام نعيم اهل الجنة الخ، رقم: 2836. مسند احمد: 369/2. سنن دارمي، رقم: 2819. مسند ابي يعلي، رقم: 6428.»
|