🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

58. بَابُ يَهْدِي إِلَى أَقْرَبِهِمْ بَابًا
پڑوسیوں کو ہدیہ دینے میں قریبی دروازے والے کو ترجيح دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 107
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي أَبُو عِمْرَانَ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ طَلْحَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ‏:‏ قُلْتُ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي جَارَيْنِ، فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بَابًا.“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے دو پڑوسی ہیں، میں دونوں میں سے کس کی طرف ہدیہ بھیجا کروں؟ آپ نے فرمایا: ”جس کا دروازہ ان دونوں میں سے تمہارے (گھر کے) زیادہ قریب ہو۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ الْجَارِ/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، الأدب، باب حق الجوار فى قرب الأبواب: 6020، 2259 و أبوداؤد: 5155 - المشكاة: 1936»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 108
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ‏:‏ قُلْتُ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي جَارَيْنِ، فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بَابًا.“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک دوسری سند سے روایت ہے کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے دو پڑوسی ہیں، میں ان میں سے کس کی طرف ہدیہ بھیجوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں میں سے جس کا دروازہ تمہارے (دروازے کے) زیادہ قریب ہو (اسے پہلے بھیجو)۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ الْجَارِ/حدیث: 108]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الشفعة، باب أى الجوار أقرب: 2259، 6020»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں