الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الْجَارِ كتاب الجار 65. بَابُ الْجَارِ السُّوءِ برے پڑوسی کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں یہ دعا بھی ہوتی تھی: ”اے اللہ! میں مستقل جائے قیام میں برے ہمسائے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، کیونکہ دنیا (سفر) کا ہمسایہ تو بدلتا رہتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «حسن: الصحيحة: 1443 - أخرجه النسائي، كتاب الاستعاذة، باب الاستعاذة من جار السوء: 5504»
قال الشيخ الألباني: حسن
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ آدمی اپنے ہمسائے، اپنے بھائی اور باپ کو قتل کرے۔“
تخریج الحدیث: «حسن: الصحيحة: 3185 - أخرجه أبويعلي: 7198 و ابن ماجه: 3959 و أحمد: 19636»
قال الشيخ الألباني: حسن
|