الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ رَحْمَةِ كتاب رحمة 177. بَابُ أَخْذِ الْبَيْضِ مِنَ الْحُمَّرَةِ فاختہ کے انڈے لینے (کی کراہت) کا بیان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا تو کسی آدمی نے ایک فاختہ کے انڈے اٹھا لیے۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر آ کر پھڑپھڑانے لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اس کے انڈوں کی وجہ سے کس نے پریشان کیا ہے؟“ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اس کے انڈے اٹھائے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر رحمت و ترس کھاتے ہوئے وہ انڈے واپس رکھ دو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الجهاد، باب فى كراهية حرق العدو بالنار: 2675 - انظر الصحيحة: 25»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|