🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

377. بَابُ كُنْيَةِ النِّسَاءِ
عورتوں کا کنیت رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 850
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلامٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ حَمْزَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ‏:‏ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، كَنَّيْتَ نِسَاءَكَ، فَاكْنِنِي، فَقَالَ‏: ”تَكَنِّي بِابْنِ أُخْتِكِ عَبْدِ اللهِ‏.‏“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے اپنی بیویوں کی کنیت رکھی ہے تو میری بھی کنیت رکھ دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے بھانجے عبداللہ کے نام پر کنیت رکھ لو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الكُنْيَةِ/حدیث: 850]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 24619 و ابن أبى عاصم فى الآحاد: 3055 و الطبراني فى الكبير: 18/23 و البيهقي فى الأدب: 618 - انظر الصحيحة: 132»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 851
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ‏:‏ يَا نَبِيَّ اللهِ، أَلاَ تُكَنِّينِي‏؟‏ فَقَالَ‏: ”اكْتَنِي بِابْنِكِ“، يَعْنِي‏:‏ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، فَكَانَتْ تُكَنَّى‏: أُمَّ عَبْدِ اللهِ‏.‏
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے نبی! آپ میری کنیت نہیں رکھ دیتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے بیٹے یعنی عبداللہ بن زبیر کے نام پر کنیت رکھ لو۔ چنانچہ انہیں ام عبداللہ کہا جاتا تھا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الكُنْيَةِ/حدیث: 851]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن سعد فى الطبقات: 152/8 و رواه ابن ماجه نحوه: 3739»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں