الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
635. بَابُ إِثْمِ ذِي الْوَجْهَيْنِ
دوغلے آدمی کا گناه
حدیث نمبر: 1310
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ رُكَيْنٍ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حَنْظَلَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”مَنْ كَانَ ذَا وَجْهَيْنِ فِي الدُّنْيَا، كَانَ لَهُ لِسَانَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ نَارٍ“، فَمَرَّ رَجُلٌ كَانَ ضَخْمًا، قَالَ: ”هَذَا مِنْهُمْ.“
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو دنیا میں دو چہروں والا (دوغلا) ہو گا اس کی قیامت کے دن آگ سے بنی دو زبانیں ہوں گی۔“ پھر ایک بھاری بھر کم آدمی گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان میں سے ہے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1310]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب فى ذي الوجهين: 4873 و ابن أبى شيبة: 25463 و الدارمي: 2806 - أنظر الصحيحة: 892»
قال الشيخ الألباني: حسن