🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

208. باب الْحَثِّ عَلَى الْوِتْرِ:
وتر کی ترغیب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1619
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، عَنْ هِقْلِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"إِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالىٰ وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1619]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1621] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6410] ، [مسلم 2677] ۔ نیز دیکھئے: [ترمذي 453] ، [ابن ماجه 1169] ، [أحمد 107/1] ، [أبويعلی 618] ، [ابن خزيمه 1067]
وضاحت: (تشریح حدیث 1618)
اللہ تعالىٰ وتر ہے اس سے مراد یہ ہے کہ وہ فردِ واحد اور وحدہ لاشریک ہے اور وحدت کو پسند کرتا ہے، اس سے وتر کی فضیلت معلوم ہوئی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وتر واجب ہے، امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے علاوہ تمام ائمہ کرام کا یہی مسلک ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں