سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. باب الصَّائِمِ يَغْتَابُ فَيَخْرِقُ صَوْمَهُ:
روزے دار غیبت کرے تو روزے میں خرابی آتی ہے
حدیث نمبر: 1770
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ، عَنْ بَشَّارِ بْنِ أَبِي سَيْفٍ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "الصَّوْمُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: يَعْنِي: بِالْغِيبَةِ.
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”روزہ ڈھال ہے جب تک اس کو پھاڑے نہیں۔“ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: یعنی غیبت کر کے (روزہ کو خراب نہ کرے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1770]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1773] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [نسائي 2232] ، [أبويعلی 878] ، [مجمع الزوائد 3830]
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [نسائي 2232] ، [أبويعلی 878] ، [مجمع الزوائد 3830]
وضاحت: (تشریح حدیث 1769)
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب تک غیبت نہ کرے، جھوٹ نہ بولے روز ہ اس کے لئے ڈھال ہے کیونکہ جھوٹ، غیبت، برے کام سے روزے میں شگاف لگ جاتا ہے اور روزہ بگڑ جاتا ہے جیسے ضرب لگنے سے ڈھال پھٹ جاتی ہے۔
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب تک غیبت نہ کرے، جھوٹ نہ بولے روز ہ اس کے لئے ڈھال ہے کیونکہ جھوٹ، غیبت، برے کام سے روزے میں شگاف لگ جاتا ہے اور روزہ بگڑ جاتا ہے جیسے ضرب لگنے سے ڈھال پھٹ جاتی ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن