🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

77. باب في السَّعْيِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ:
صفا و مروہ کے درمیان سعی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1960
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: وَسَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ: "سَعَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَنَحْنُ نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ أَنْ يُصِيبَهُ أَحَدٌ بِحَجَرٍ أَوْ بِرَمْيَةٍ".
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا و مروہ کے درمیان سعی کی اور ہم اہل مکہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کر رہے تھے، مبادا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی پتھر یا تیر آ کر نہ لگ جائے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1960]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1964] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1791] ، [ابن حبان 3843] ، [الحميدي 738]
وضاحت: (تشریح حدیث 1959)
اس حدیث سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جاں نثاری و محبت معلوم ہوئی، نیز یہ کہ امراء اور سلاطین کے لئے پہرے داری جائز ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں