🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

84. باب أَيْنَ يُصَلِّي الرَّجُلُ بَعْدَ الطَّوَافِ:
طواف کی سنتیں آدمی کہاں پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1969
«أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ:"قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى عِنْدَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ پہنچے تو بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پاس دو رکعت نماز پڑھی پھر صفا کی طرف تشریف لے گئے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1969]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1973] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 395، 396] ، [مسلم 1234] ، [أبويعلی 5627] ، [ابن حبان 3809] ، [الحميدي 863]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1970
قَالَ شُعْبَةُ: فَحَدَّثَنِي أَيُّوبُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: هِيَ السُّنَّةُ.
شعبہ نے کہا: مجھ سے ایوب نے حدیث بیان کی عمر و بن دینار سے انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ یہی سنت ہے۔ یعنی طواف کی دو رکعت مقام ابراہیم کے پیچھے پڑھنا سنت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1970]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1974] »
اس روایت کی سند بھی موصول اور صحیح ہے جیسا کہ اوپر ذکر کیا جا چکا ہے۔ مزید حوالہ دیکھئے: [أحمد 85/2] ، [أبويعلی 5629]
وضاحت: (تشریح احادیث 1967 سے 1970)
اگر وہاں جگہ نہ ملے تو یہ دو رکعت کسی بھی جگہ سعی سے پہلے پڑھی جا سکتی ہے۔
اس کا ذکر حدیث نمبر (1887) کی شرح میں گذر چکا ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں