🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

16. باب مَنْ قَتَلَ شَيْئاً مِنَ الدَّوَابِّ عَبَثاً:
بے فائدہ جانوروں کو مارنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2017
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل أَبُو مَعْمَرٍ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو هُوَ ابْنُ دِينَارٍ، عَنْ صُهَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَامِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ قَتَلَ عُصْفُورًا بِغَيْرِ حَقِّهِ، سَأَلَهُ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قِيلَ: وَمَا حَقُّهُ؟ قَالَ:"أَنْ تَذْبَحَهُ فَتَأْكُلَهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ایک چڑیا کو ناحق مارے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس سے اس بارے میں پرسش کرے گا، عرض کیا گیا: اس کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حق یہ ہے کہ تم اس کو ذبح کرو پھر اس کو کھاؤ۔ [سنن دارمي/من كتاب الاضاحي/حدیث: 2017]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2021] »
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [نسائي 4354] ، [مسند الحميدي 598]
وضاحت: (تشریح حدیث 2016)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بے مقصد چھوٹے سے جانور کو بھی مارنا قیامت کے دن رسوائی کا سبب ہے، اس سے پوچھا جائے گا کہ تم نے اس جانور کو ناحق کیوں مارا تھا۔
ایک اور نسائی کی روایت میں ہے کہ جو شخص ایک چڑیا کو بے فائدہ مار ڈالے وہ قیامت کے دن چلائے گی کہ اے پروردگار! فلاں شخص نے مجھ کو بے فائدہ قتل کر ڈالا۔
اس سے معلوم ہوا کہ اس طرح کا کھیل عبث و مکروہ ہے، ہاں اگر ذبح کرنے اور کھانے کے لئے چڑیا مارے یا شکار کرے تو یہ بلا تردد جائز ہے۔
والله اعلم۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں