🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

110. باب في صُفُوفِ أَهْلِ الْجَنَّةِ:
اہل جنت کی صفوف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2869
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، قَالَ: أُرَاهُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَهْلُ الْجَنَّةِ عِشْرُونَ وَمِائَةُ صَفٍّ: ثَمَانُونَ مِنْهَا أُمَّتِي، وَأَرْبَعُونَ سَائِرُ النَّاسِ".
سلیمان بن بریدہ نے میرا خیال ہے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: جنت کے لوگوں کی ایک سو بیس صف ہوں گی ان میں اسی صف میری امت کی اور چالیس صف دیگر تمام (امت کے) لوگوں کی ہوں گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2869]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2877] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2546] ، [ابن ماجه 4289] ، [ابن حبان 7459] ، [موارد الظمآن 2638، وله شاهد عند أبى يعلی 5358]
وضاحت: (تشریح حدیث 2868)
اس حدیث سے معلوم ہوا امّتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعداد جنّت میں بہت زیادہ ہوگی بلکہ دو تہائی مسلمان اور ایک تہائی دیگر امّت کے لوگ ہوں گے، دنیا میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی تمام نبیوں کی امّت سے زیادہ اور آخرت میں بھی سب سے زیادہ ہوں گے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں