🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

ہر انسان کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 28
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ ، حَدَّثَنَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: فَقَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنْ فِرَاشِهِ، فَقُلْتُ:" إِنَّهُ قَامَ إِلَى جَارِيَتِهِ مَارِيَةَ، فَقُمْتُ أَلْتَمِسُ الْجِدَارَ، فَوَجَدْتُهُ قَائِمًا يُصَلِّي، فَأَدْخَلْتُ يَدَيَّ فِي شَعْرِهِ لأَنْظُرَ اغْتَسَلَ أَمْ لا، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ: أَخْذَكَ شَيْطَانُكِ يَا عَائِشَةُ، قُلْتُ: وَلِي شَيْطَانٌ؟، فَقَالَ: نَعَمْ، وَلِجَمِيعِ بَنِي آدَمَ، قُلْتُ: وَلَكَ شَيْطَانٌ؟، فَقَالَ، قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، إِلا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے بستر سے غائب پایا تو میں نے کہا وہ اپنی لونڈی ماریہ کے پاس چلے گئے ہوں گے، تو میں اٹھ کر دیوار تلاش کرنے لگی، تو میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے نماز ادا کر رہے ہیں، تو میں نے اپنا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں میں ڈالا تاکہ دیکھ سکوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا ہے یا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے عائشہ! کیا تجھے تیرے شیطان نے پکڑ لیا تھا؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میرا بھی کوئی شیطان ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! تمام بنی آدم کا شیطان ہے۔“ میں نے کہا: آپ کا بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! میرا بھی شیطان ہے، لیکن اللہ نے اس کے خلاف میری مدد فرمائی تو اب میں اس سے محفوظ رہتا ہوں۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 28]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن الحدیث صحیح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 485، 486، ومالك فى «الموطأ» برقم: 499، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 654، 655، 671، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1932، 1933، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 812، 838، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 169، 1099، 1123، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 158، 691، وأبو داود فى «سننه» برقم: 879، والترمذي فى «جامعه» برقم: 739، 3493، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1389، 3841، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 620، 2765، والدارقطني فى «سننه» برقم: 513، 515، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24950، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1508، 1599، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4565، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2881، 2882، 2883، 2898، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1408، 1409، 1410، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 111، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 197، 3627، 3677، والطبراني فى «الصغير» برقم: 476، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29750، 29847، 30478
قال ابن حجر: فإنه من رواية فرج بن فضالة وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 212)»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں