🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

آزاد لونڈی کے اختیارات، صدقہ اور ولاء کی شروط کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 531
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَوْزِيُّ الْحِمْصِيُّ ، وَمَا كَتَبْنَاهُ إِلا عَنْهُ، حَدَّثَنَا جَدِّي لأُمِّي خَطَّابُ بْنُ عُثْمَانَ الْفَوْزِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ بَرِيرَةَ أُعْتِقَتْ وَلَهَا زَوْجٌ، فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَّ بَرِيرَةَ تُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِلَحْمٍ، فَنَصَبُوهُ، فَقَدَّمُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّحْمَ، فَقَالَ:"أَلَمْ أَرَ عِنْدَكُمْ لَحْمًا؟، فَقَالُوا: إِنَّمَا هِيَ شَيْءٌ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ، فَقَالَ: هُوَ لِبَرِيرَةَ صَدَقَةٌ، وَلَنَا هَدِيَّةٌ، وَإِنَّ بَرِيرَةَ جَاءَتْ إِلَى عَائِشَةَ تَسْتَعِينُهَا فِي كِتَابَتِهَا، فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ: إِنْ شَاءَ أَهْلُكِ اشْتَرَيْتُكِ، وَنَقَدْتُ ثَمَنَكِ عَنْكِ مَرَّةً وَاحِدَةً، فَذَهَبَتْ بَرِيرَةُ إِلَى أَهْلِهَا، فَقَالَتْ لَهُمْ ذَلِكَ، فَقَالُوا: وَلَنَا وَلاؤُكِ، فَجَاءَتْ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: وَلاؤُكِ لَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اشْتَرِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، إِلا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، تَفَرَّدَ بِهِ خَطَّابُ بْنُ عُثْمَانَ، وَرَبِيعَةُ مَشْهُورٌ، وَخَطَّابٌ مَشْهُورٌ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا آزاد ہوئیں تو ان کا خاوند غلام تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اختیار دیا، اور بریرہ رضی اللہ عنہا پر کسی نے گوشت کا صدقہ کیا تو انہوں نے اسے ہنڈیا میں ڈال دیا، پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی اور سالن دیا اور گوشت نہ دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے آپ کے پاس گوشت نہیں دیکھا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں! مگر وہ بریرہ رضی اللہ عنہا پر کسی نے صدقہ کیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس پر صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔ بریرہ رضی اللہ عنہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس مکاتبت میں تعاون لینے کے سلسلے میں آئیں تو انہوں نے اسے کہا: اگر تیرے گھر والے چاہیں تو میں تجھے خرید کر نقد رقم ایک دفعہ دے دوں، بریرہ رضی اللہ عنہا گھر والوں کے پاس گئیں اور ان سے یہ بات کی، وہ کہنے لگے: ٹھیک ہے مگر تیری ولاء ہماری ہو گی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے خرید کر آزاد کر دو اور ولاء تو اس کا حق ہے جو آزاد کرے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْبِيُوع/حدیث: 531]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 456، 1493، 2155، 2168، 2536، 2561، 2563، 2564، 2565، 2578، 2717، 2726، 2729، 2735، 5097، 5279، 5284، 6717، 6751، 6754، 6758، 6760، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1075، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1160، 1283، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2449، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4269، 4271، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2615، 3449، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2233، 2234، 2235، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1154، 1155، 1256، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2074، 2076، 2077، 2521، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 279، 1259، 1260، 1261، 1263، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10954، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24687، والحميدي فى «مسنده» برقم: 243، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2090، 2103، والطبراني فى «الصغير» برقم: 481، 1023»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں