الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
کِتَابُ اللِّبَاسِ لباس کا بیان بال لمبے کرنے اور ٹخنوں سے نیچے لباس پہننے کی ممانعت کا بیان
سیدنا خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خریم اچھا جوان ہے، بہتر ہے کہ وہ اپنے بال کٹائے اور تہبند (ٹخنوں سے) اوپر رکھے۔“ سیدنا خریم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر کبھی میرے بال کانوں سے آگے نہیں گزرے، اور میری تہبند میری ایڑی سے آگے نہیں بڑھی۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 6671، 7512، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17899، 19201، 19203، 19342، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4156، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3506، والطبراني فى «الصغير» برقم: 415، 747
قال الهيثمي: مداره على المسعودي وقد اختلط والراوي عنه لم أعرفه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 122)» حكم: إسناده ضعيف
|