متفرق حدیث نمبر:8
طاؤس رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے متعلق بیان کیا (ان سے سوال ہوا) کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے گھڑے اور کدو کے برتن (میں نبیذ بنانے) سے منع کیا؟ تو انہوں نے کہا: ہاں۔
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم: الاشربة: باب النهي عن الانتباذ فى المزفت … الخ: رقم الحديث: 1997، مسند احمد: 9/95: رقم الحديث: 5072»
حكم: صحیح
|