مسند عبدالله بن مبارك سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث نمبر: 63
حدیث نمبر: 63
عَنْ عَوْفٍ، عَنِ الْمُهَاجِرِ أَبِي مَخْلَدٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، حَدَّثَنِي أَبُو مُسْلِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا ذَرٍّ: أَيُّ قِيَامِ اللَّيْلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ أَبُو ذَرٍّ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا سَأَلْتَنِي، فَقَالَ:" نِصْفُ اللَّيْلِ أَوْ جَوْفُ اللَّيْلِ"، شَكَّ عَوْفٌ، وَقَلِيلٌ فَاعِلُهُ.
ابومسلم نے کہا کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ رات کا کون سا قیام افضل ہے؟ ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا، جیسا کہ تو نے مجھ سے پوچھا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کا نصف کا درمیان۔“ عوف (راوی) کو شک ہے اور اسے کرنے والے کم ہیں۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 63]
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 428، مسند احمد: 21555، صحیح ابن حبان (الموارد): 169۔ شیخ شعیب نے اسے ’’صحیح لغیرہ‘‘ قرار دیا ہے۔»
الحكم على الحديث: صحیح لغیرہ