🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند عبدالله بن مبارك سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حدیث نمبر: 136
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 136
عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " نَارُكُمْ هَذِهِ الَّتِي يُوقِدُ بَنُو آدَمَ جُزْءٌ وَاحِدٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ"، قَالُوا: وَاللَّهِ إِنْ كَانَتْ لَكَافِيَةً يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" فَإِنَّهَا فُضِّلَتْ بتِسْعَةٍ وَسِتِّينَ جُزْءًا، كُلُّهُنَّ مِثْلُ حَرِّهَا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری یہ آگ ہے، جسے ابن آدم جلاتا ہے، جہنم (کی آگ) کے ستر (70) حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ انہوں (صحابہ رضی اللہ عنہم) نے کہا: اللہ کی قسم! اگر وہ (دنیا کی آگ ہی) ہوتی تو یقیناً کافی تھی۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمایا: بے شک وہ انہتر حصے اس سے بڑھائی گئی ہے۔ وہ سب اس کی گرمی کی مثل ہیں۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 136]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاري: 3265، زیادات الزهد، ابن مبارك: 88، موطا: 4/416، کتاب جهنم: 697، باب ما جاء فی صفة جهنم، مسند احمد (الفتح الرباني)24/163، 164، سنن دارمي، کتاب الرقاق: 2، باب قول النبی صلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ نارکم هذہ جزء من کذا، صحیح ابن حبان (الموارد)648۔»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں