🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند عبدالله بن مبارك سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حدیث نمبر: 171
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 171
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، وَ أَبِي هُرَيْرَةَ جَمِيعًا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ؟ قَالَ:" إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ، بَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ" وَالضَّفِيرُ: هُوَ الْحَبْلُ.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لونڈی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ اگر وہ زنا کرے اور شادی شدہ نہ ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اسے بیچ دو، چاہے بالوں کی رسی کے بدلے ہی۔ تیسری یا چوتھی دفعہ کے بعد اور ضفیر رسی کو کہتے ہیں۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 171]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاري، البیوع،بیع المدبر: 4/334، المحاربین: 12/138، صحیح مسلم، الموارد: 11/213، رقم: 33، سنن ابن ماجة، الحدود: 14، باب إقامة الحدود علی الإماء رقم: 2565، موطا: 4/148، کتاب الحدود: 573، باب جامع ماجاء فی حد الزنا، سنن دارمي، الحدود: 18، باب الممالیك إذا زنوا یقیم علیهم سادتهم الحدود دون السلطان: 2/101، مسند طیالسي: 1/300، سنن الکبریٰ بیهقي: 8/244۔»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں