🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند عبدالله بن مبارك سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حدیث نمبر: 243
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 243
عَنِ عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: اخْتَلَفْتُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ سَنَةً، مَا سَمِعْتُهُ يَقُولُ فِيهَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلا أَنَّهُ حَدَّثَ بِحَدِيثٍ فَجَرَا فِي قَوْلِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَعَلاهُ كَرْبٌ شَدِيدٌ حَتَّى رَأَيْتُ الْعَرَقَ يَحْدِرُ عَنْ جَبْهَتِهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنْ شَاءَ اللَّهُ، إِمَّا فَوْقَ ذَلِكَ وَإِمَّا نَحْوَ ذَلِكَ، وَإِمَّا قَرِيبٌ مِنْ ذَلِكَ".
عمرو بن میمون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک سال آتا جاتا رہا۔ میں نے نہیں سنا کہ اس میں انہوں نے کہا ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں بے شک ایک حدیث انہوں نے ضرور بیان کی تھی اور جب یہ کہنا شروع ہوئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو سخت پریشانی ان پر غالب آگئی، یہاں تک کہ میں نے ان کی پیشانی سے پسینے کے قطرے ٹپکتے دیکھے، پھر کہا: اگر اللہ نے چاہا، یا اس سے اوپر یا اس طرح یا اس کے قریب۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا)۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 243]
تخریج الحدیث: «سنن دارمي، مقدمة: 276، مسند ابي داود طیالسي: 324۔»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں