🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

165.  باب إصلاح ذات البين
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 303
303/391 عن أبي الدرداء، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" ألا أنبئكم بدرجة أفضل من الصلاة والصيام، والصدقة؟" قالوا: بلى. قال:" صلاح ذات البين، وفساد ذات البين هي الحالقة".
سیدنا ابودرداء نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں نماز، روزہ، اور صدقے سے بھی افضل درجہ نہ بتا دوں“، لوگوں نے عرض کیا ضرور، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں صلح صفائی کرا دینا، اور اس کے برعکس لوگوں میں فساد پھیلانا، یہ (عادت) تو (ایمان کو) مونڈ دینے والی ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 303]
تخریج الحدیث: (صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 304
304/392 عن ابن عباس:? فاتقوا الله وأصلحوا ذات بينكم? [الأنفال: 1] . قال:" هذا تحريجٌ من الله على المؤمنين (1) أن يتقوا الله وأن يصلحوا ذات بينهم".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے آیت قرانی «فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ» ‏ ”اللہ سے ڈرو اور آپس میں صلح صفائی رکھو“ کے بارے میں فرمایا: یہ حکم اللہ کی طرف سے اہل ایمان پر واجب ہے کہ وہ اللہ سے ڈریں اور آپس میں صلح صفائی رکھا کریں۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 304]
تخریج الحدیث: (صحيح الإسناد موقوفاً)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں