🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

175.  باب السباب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 323
323/420 عن أم الدرداء [ وهي الصغرى الفقيهة ] أن رجلاً أتاها. فقال: إن رجلاً نال منك عند عبد الملك. فقالت: إن نؤبن (1) بما ليس فينا فطالما زكينا بما ليس فينا.
ام درداء سے روایت ہے (اور یہ چھوٹی ام درداء ہیں جو عالمہ تھیں)، کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے کہا: ایک شخص نے عبدالملک کے نزدیک آپ کو برا بھلا کہا ہے تو انہوں نے کہا کہ اگر اس نے وہ بات کہی ہے جو ہم میں نہیں ہے تو ایک مدت سے ہم میں ایسے فضائل مانے گئے جو ہم میں نہیں تھے۔ (ابودرداء کی دو بیویاں تھیں جب پہلی بیوی فوت ہو گئی تو انہوں نے دوسری شادی کی جنہیں چھوٹی ام درداء کہا: جاتا ہے۔) [صحيح الادب المفرد/حدیث: 323]
تخریج الحدیث: (حسن الإسناد)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 324
324/421 عن عبد الله [هو ابن مسعود] :" إذا قال الرجل لصاحبه: أنت عدوي، فقد خرج أحدهما من الإسلام، أوبرئ من صاحبه" (2) .
سیدنا عبداللہ (ابن مسعود) سے مروی ہے: جب ایک شخص اپنے ساتھی سے کہتا ہے: تو میرا دشمن ہے تو ان میں سے ایک اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، یا (اگر یہ کہا) کہ میں اپنے ساتھی سے بری الذمہ ہوں۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 324]
تخریج الحدیث: (صحيح الإٍسناد)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں