🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

258.  باب دعوات النبى صلى الله عليه وسلم 
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 526
526/677 عن أنس ؛ أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يكثر أن يدعو بهذا الدعاء:"اللهم (3) آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار". قال: شعبة: فذكرته لقتادة فقال: كان أنس يدعوا به، ولم يرفعه (4) .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللهم آتنا فى الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار» اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھلائی دے، آخرت میں بھلائی دے، اور عذاب جہنم سے محفوظ رکھ۔ شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ روایت عبادہ کے سامنے پیش کی تو انہوں نے کہا کہ انس رضی اللہ عنہ یہ دعا کرتے تھے اور انہوں نے اس کو مرفوعاً بیان نہیں کیا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 526]
تخریج الحدیث: (صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 527
527/678 عن أبي هريرة،، كان النبي صلى الله عليه وسلم يقول:"اللهم إني أعوذ بك من الفقر والذلة، وأعوذ بك أن أظلم أو أُظلم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: «اللهم إني أعوذ بك من الفقر والذلة، وأعوذ بك أن أظلم أو أُظلم» اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں، فقر سے، ذلت سے اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 527]
تخریج الحدیث: (صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 528
528/683 عن أنس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يكثر أن يقول:"اللهم! يا مقلب القلوب، ثبت قلوبنا على دينك".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعا کرتے تھے: «اللهم! يا مقلب القلوب، ثبت قلوبنا على دينك» اے اللہ! اے دلوں کو بدلنے والے، ہمارے دلوں کو اپنے دین پر مضبوطی کے ساتھ قائم رکھ۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 528]
تخریج الحدیث: (صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 529
529/684 عن عبد الله بن أبي أوفى، عن النبي صلى الله عليه وسلم: أنه كان يدعو:"اللهم لك الحمد ملء السماوات وملء الأرض، وملء ما شئت من شيء بعد، اللهم طهرني بالبرد والثلج والماء البارد، اللهم طهرني من الذنوب ونقني كما يُنقى الثوب الأبيض من الدنس".
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے مروی ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے تھے: «اللهم لك الحمد ملء السماوات وملء الأرض، وملء ما شئت من شيء بعد، اللهم طهرني بالبرد والثلج والماء البارد، اللهم طهرني من الذنوب ونقني كما يُنقى الثوب الأبيض من الدنس» اے اللہ! تیرے ہی لیے حمد ہے زمین بھر، آسمان بھر اور اس کے بعد جو تو بھرنا چاہے، اے اللہ! مجھے اولوں، برف اور ٹھنڈے پانی کے ساتھ پاک کر دے، اے اللہ! مجھے گناہوں سے پاک کر دے اور مجھے پاک صاف کر دے جیسا کہ سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 529]
تخریج الحدیث: (صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 530
530/685 عن عبد الله بن عمر قال: كان من دعاء رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اللهم إني أعوذ بك من زوال نعمتك، وتحول عافيتك، وفجأة نقمتك، وجميع سخطك".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے ایک یہ بھی تھی: «اللهم إني أعوذ بك من زوال نعمتك، وتحول عافيتك، وفجأة نقمتك، وجميع سخطك» اے اللہ! میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں تیری نعمتوں کے ختم ہو جانے سے، تیری عافیت کے بدل جانے سے، تیری سزا کے اچانک وارد ہو جانے سے اور تیری ہر قسم کی ناراضگی سے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 530]
تخریج الحدیث: (صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں