🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

286.  باب نفقة الرجل على أهله
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 579
579/748 عن ثوبان، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" إن من أفضل دينار أنفقه الرجل على عياله، ودينار أنفقه على أصحابه في سبيل الله، ودينار أنفقه على دابته في سبيل الله". قال أبو قلابة: وبدأ بالعيال، وأيّ رجل أعظم أجراً من رجل ينفق على عيال صغارٍ حتى يغنيهم الله عز وجل؟
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین دینار وہ ہے جو آدمی اپنے عیال پر صرف کرتا ہے اس کے بعد وہ ہے جو اپنے دوستوں پر اللہ کی راہ میں صرف کرتا ہے، پھر جو اپنے جانور پر اللہ کی راہ میں صرف کرتا ہے۔“ ابوقلابہ کہتے ہیں کہ آپ نے عیال سے شروع کیا، اس سے بڑا اجر کیسے مل سکتا ہے جو اپنے چھوٹے بچوں پر صرف کرے یہاں تک کہ اللہ عزوجل اس کو ان چھوٹے بچوں سے بےنیاز کر دے؟ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 579]
تخریج الحدیث: (صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 580
580/749 عن أبي مسعود البدري، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" من أنفق نفقة على أهله؛ وهو يحتسبها؛ كانت له صدقة".
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے گھر والوں پر خرچ کرتا ہے اور اس پر ثواب کی نیت کرتا ہے یہ اس کے لیے صدقہ ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 580]
تخریج الحدیث: (صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 581
581/750 عن جابر قال: قال رجل: يا رسول الله! عندي دينار؟ قال:"أنفقه على نفسك". قال: عندي آخر. فقال:"أنفقه على خادمك- أو قال – على ولدك". قال: عندي آخر. قال:"ضعه في سبيل الله، وهو أخسها".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ! میرے پاس ایک دینار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی ذات پر خرچ کرو“، اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کرو“ یا فرمایا: ”اپنی اولاد پر خرچ کرو“ اس نے کہا: ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور یہ سب سے کم درجہ کا ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: (صحيح لغيره)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 582
582/751 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" أربعة دنانير: ديناراً أعطيته مسكيناً، وديناراً أعطيته في رقبة، وديناراً أنفقته في سبيل الله، وديناراً أنفقته على أهلك، أفضلها الذي أنفقته على أهلك".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دینار چار قسم کے ہیں، ایک دینار وہ ہے جو تم مسکین کو دیتے ہو، ایک وہ ہے جو تم غلام کے آزاد کرنے میں دیتے ہو، ایک وہ ہے جو تم جہاد میں خرچ کرتے ہو۔ ایک وہ ہے جو تم اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتے ہو، سب سے افضل دینار وہ ہے جو تم نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 582]
تخریج الحدیث: (صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں