مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2.03. (الاسْتِعَاذَةُ بِاللَّهِ تَعَالَى مِنْ وَسْوَسَةِ الشَّيْطَانِ)
شیطانی وسوسہ پراللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا
حدیث نمبر: 65
65 - وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَأْتِي الشَّيْطَانُ أَحَدَكُمْ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ كَذَا؟ حَتَّى يَقُولَ: مَنْ خَلَقَ رَبَّكَ؟ فَإِذَا بَلَغَهُ، فَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ، وَلْيَنْتَهِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان تمہارے کسی شخص کے پاس آتا ہے تو وہ کہتا ہے: اس کو کس نے پیدا کیا؟ اس کو کس نے پیدا کیا؟ حتیٰ کہ وہ کہتا ہے: تیرے رب کو کس نے پیدا کیا؟ پس جب تم میں سے کوئی اس حد تک پہنچ جائے تو وہ اللہ کی پناہ طلب کرے اور اس (شیطانی خیال) کو چھوڑ دے۔“ اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 65]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3276) واللفظ له، و مسلم (134/ 214)»
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه