الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مشكوة المصابيح کل احادیث 6294 :حدیث نمبر
مشكوة المصابيح
كِتَاب الْعِلْمِ
علم کا بیان
جھوٹی حدیث بیان کرنے پر وعید
حدیث نمبر: 232
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
‏‏‏‏وعن ابن عباس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «اتقوا الحديث عني إلا ما علمتم فمن كذب علي متعمدا فليتبوا مقعده من النار» . رواه الترمذي ‏‏‏‏وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقُوا الْحَدِيثَ عَنِّي إِلَّا مَا عَلِمْتُمْ فَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھ سے حدیث بیان کرتے وقت احتیاط کیا کرو اور صرف وہی حدیث بیان کرو جس کے بارے میں تمہیں علم ہو (کہ یہ میری حدیث ہے)، پس جس نے عمداً مجھ پر جھوٹ باندھا تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔

تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2951 وقال: حسن.) [و ابن أبي شيبة في مسنده کما في ’’بيان الوهم والايھام‘‘ لابن القطان 5/ 253 ح 2459]
٭ عند الترمذي و ابن أبي شيبة: ’’عبد الأعلٰي الثعلبي‘‘ وھو ضعيف: ضعفه الجمھور و أخطأ ابن القطان فقال: ’’فالحديث صحيح من ھذا الطريق‘‘ و انظر الحديث الآتي (233)»
حدیث نمبر: 233
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
‏‏‏‏ورواه ابن ماجه عن ابن مسعود وجابر ولم يذكر: «اتقوا الحديث عني إلا ما علمتم» ‏‏‏‏وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَجَابِرٍ وَلَمْ يَذْكُرِ: «اتَّقُوا الْحَدِيثَ عَنِّي إِلَّا مَا علمْتُم»
ابن ماجہ نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے لیکن ابن ماجہ نے یہ الفاظ: مجھ سے حدیث بیان کرتے وقت احتیاط کرو اور وہی حدیث بیان کرو جس کے بارے میں تمہیں علم ہو۔ ذکر نہیں کئے۔

تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه ابن ماجه (30، 33) [والترمذي: 2257 وقال: حسن صحيح.]
٭ ھذا الحديث متواتر.»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.