مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (اسْتِحْبَابُ غَسْلِ السِّوَاكِ بَعْدَ الاسْتِعْمَالِ)
مسواک کرنے کے بعد دھونا مستحب ہے
حدیث نمبر: 384
384 - وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَاكُ، فَيُعْطِينِي السِّوَاكَ لِأَغْسِلَهُ فَأَبْدَأُ بِهِ فَأَسْتَاكُ، ثُمَّ أَغْسِلُهُ وَأَدْفَعُهُ إِلَيْهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسواک کیا کرتے تھے، پھر آپ مسواک مجھے دے دیتے تاکہ میں اسے دھو دوں، تو میں دھونے سے پہلے خود مسواک کرتی، پھر اسے دھو کر آپ کو لوٹا دیتی۔ (حسن، رواہ ابوداؤد)۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 384]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (52)»
قال الشيخ الألباني: حَسَنٌ
قال الشيخ زبير على زئي:حسن