الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (إِشَارَةُ الإِصْبَعِ تُؤْذِي الشَّيْطَانَ)
شھادت کی انگلی سے شیطان کو تکلیف ہوتی ہے
حدیث نمبر: 917
917 - وَعَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ وَأَتْبَعَهَا بَصَرَهُ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَهِيَ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنَ الْحَدِيدِ"يَعْنِي السَّبَّابَةَ، رَوَاهُ أَحْمَدُ.
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، جب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما (تشہد کے لیے) نماز میں بیٹھتے تو وہ اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھ لیتے، انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی نظر اس (اشارے یا انگلی) پر رکھتے، پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ یعنی انگشت شہادت شیطان پر لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 917]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (2/ 119 ح 6000)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن