مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ سُجُودِ سُورَةِ ص)
سورۃ ص کے سجدہ کا بیان
حدیث نمبر: 1028
1028 - وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ مُجَاهِدٌ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَأَسْجُدُ فِي (ص) ؟ فَقَرَأَ: وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ حَتَّى أَتَى فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهِ، فَقَالَ: نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّنْ أُمِرَ أَنْ يَقْتَدِيَ بِهِمْ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
اور ایک دوسری روایت میں ہے: مجاہد ؒ نے بیان کیا، میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، کیا میں سورۂ صٓ کی تلاوت پر سجدہ کروں؟ انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان ؑ،،،،، پس آپ ان کی راہ کی اقتدا کریں۔ “ انہوں نے فرمایا: تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی انہی میں سے ہیں جنہیں ان کی اقتدا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1028]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3421)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح