🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (سِتَّةُ حُقُوقٍ لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ)
مسلمان کے مسلمان پر چھ حق
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1525
1525 - وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ"قِيلَ: مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:"إِذَا لَقِيتَهُ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ  ، وَإِذَا دَعَاكَ فَأَجِبْهُ  ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَكَ فَانْصَحْ لَهُ  ، وَإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللَّهَ فَشَمِّتْهُ  ، وَإِذَا مَرِضَ فَعُدْهُ  ، وَإِذَا مَاتَ فَاتَّبِعْهُ  . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے مسلمان پر چھ حقوق ہیں۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب تو اس سے ملاقات کرے تو اسے سلام کر، جب وہ تجھے دعوت دے تو اسے قبول کر، جب وہ تجھ سے نصیحت چاہے تو اسے نصیحت کر، جب وہ چھینک مار کر «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ کہے تو تو اسے «یَرْحَمُكَ اللّٰهُ» ”اللہ تجھ پر رحم فرمائے“ کہہ کر جواب دے، جب بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کر اور جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ شریک ہو۔“ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1525]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2162/5)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں