مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أَخْبَثُ النَّاسِ)
سب سے بدتر انسان
حدیث نمبر: 1881
1881 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ مَنْزِلًا؟"قِيلَ: نَعَمْ، قَالَ:"الَّذِي يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلَا يُعْطِي بِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں مقام و مرتبہ کے لحاظ سے بدترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ عرض کیا گیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے اللہ کے نام پر سوال کیا جائے اور وہ نہ دے۔“ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1881]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (319 ح 2931. 2932) [والترمذي (1652 وقال: حسن غريب.) والنسائي (83/5. 84 ح 2570) و له شاھد عند أحمد (226/1، 311) ] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن