🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (لاَ يَكُونُ مَالُ الدُّنْيَا سَبَبًا لِبُعْدِ اللهِ)
دنیا کا مال اللہ تعالیٰ سے دوری کی وجہ نہ بنے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1883
1883 - وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: صَلَّيْتُ وَرَاءَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ الْعَصْرَ، فَسَلَّمَ ثُمَّ قَامَ مُسْرِعًا فَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ إِلَى بَعْضِ حُجَرِ نِسَائِهِ، فَفَزِعَ النَّاسُ مِنْ سُرْعَتِهِ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ، فَرَأَى أَنَّهُمْ قَدْ عَجِبُوا مِنْ سُرْعَتِهِ، قَالَ:"ذَكَرْتُ شَيْئًا مِنْ تِبْرٍ عِنْدَنَا فَكَرِهْتُ أَنْ يَحْبِسَنِي فَأَمَرْتُ بِقِسْمَتِهِ"رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ قَالَ:"كُنْتُ خَلَّفْتُ فِي الْبَيْتِ تِبْرًا مِنَ الصَّدَقَةِ  فَكَرِهْتُ أَنْ أُبَيِّتَهُ".
عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے مدینہ میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے نماز عصر ادا کی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سلام پھیر کر کھڑے ہوئے اور تیزی کے ساتھ لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے اپنی بعض ازواج مطہرات کے حجروں کی طرف تشریف لے گئے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اس تیزی اور جلدی سے پریشان ہو گئے، جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے پاس واپس تشریف لائے اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دیکھا کہ انہوں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تیزی پر تعجب کیا ہے، تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھے سونے کی ایک ڈلی (ٹکڑا) یاد آ گئی جو ہمارے پاس تھی، مجھے ناگوار گزرا کہ وہ مجھے اللہ کی یاد سے روکے رکھے، لہذا میں نے اس کی تقسیم کا حکم فرما دیا۔ بخاری، اور صحیح بخاری کی دوسری روایت میں ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے صدقہ کی سونے کی ڈلی گھر چھوڑی تھی، میں نے اسے رات بھر گھر رکھنا ناپسند کیا۔ [رواہ البخاری] [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1883]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (851، 1430)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:رواه البخاري (851)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں