🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (سَيِّدُنَا أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ جَامِعَ الْخَصَائِلِ)
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جامع الخصائل تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1891
1891 - وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ صَائِمًا؟"قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ:"فَمَنْ تَبِعَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ جِنَازَةً؟"قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ:"فَمَنْ أَطْعَمَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مِسْكِينًا  ؟"قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ:"فَمَنْ عَادَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا؟"قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا اجْتَمَعْنَ فِي امْرِئٍ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کون روزے سے ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کون جنازے کے ساتھ شریک ہوا؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس نے مسکین کو کھانا کھلایا؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جس شخص میں یہ خصلتیں جمع ہو جائیں تو وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1891]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1208/87)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں