مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (يَجِبُ الصَّدَقَةُ عَنْ كُلِّ مَفْصِلٍ مِنَ الْجَسَدِ)
جسم کے ہر جوڑ کے بدلے صدقہ کرنا چاہئے
حدیث نمبر: 1897
1897 - وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"خُلِقَ كُلُّ إِنْسَانٍ مِنْ بَنِي آدَمَ عَلَى سِتِّينَ وَثَلَاثِمِائَةِ مَفْصِلٍ، فَمَنْ كَبَّرَ اللَّهَ وَحَمِدَ اللَّهَ وَهَلَّلَ اللَّهَ وَسَبَّحَ اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَ اللَّهَ وَعَزَلَ حَجَرًا عَنْ طَرِيقِ النَّاسِ أَوْ شَوْكَةً أَوْ عَظْمًا أَوْ أَمَرَ بِمَعْرُوفٍ أَوْ نَهَى عَنْ مُنْكَرٍ عَدَدَ تِلْكَ السِّتِّينَ وَالثَّلَاثِمِائَةِ. فَإِنَّهُ يَمْشِي يَوْمَئِذٍ وَقَدْ زَحْزَحَ نَفْسَهُ عَنِ النَّارِ"رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر انسان کے تین سو ساٹھ جوڑ ہیں، جس شخص نے «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“، «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”الحمد للہ“، «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”لا الہ الا اللہ“، «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ“ اور «أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ» ”استغفر اللہ“ کہا، اور لوگوں کے راستے سے پتھر یا کانٹے یا ہڈی کو دور کر دیا یا نیکی کا حکم دیا یا برائی سے منع کیا اور یہ کام تین سو ساٹھ عدد کے برابر کیا تو وہ اس روز اس طرح چلتا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو جہنم سے بچا لیا ہے۔“ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1897]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1007/54)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح